قیادت تجنید حضور انور نےورچول ملاقات کے موقع پر فرمایاتھاکہ اپنی تجنیدمکمل کریں ،تجنید آئے گی تو شعبہ مال بھی اس پہ کام کرسکتا ہے اور باقی شعبے بھی اس کے مطابق اپنی اسکیمیں بناکے متعلقہ زعماء و ناظمین کو بھجواسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت شعبہ عمومی (1) رپورٹس کو تعداد اور معیار کے اعتبار سے 100 فی صدتک لے جانے کا ٹارگیٹ ہے۔ مزید پڑھیں ...
قیادت شعبہ تعلیم (1)تمام انصار کو مکمل نماز با ترجمہ یاد ہونا ضروری ہے۔اس کے لئے فرداً فرداً جائزہ لیا جائے اور کمی نظر آنے پر اسے دور کرنے کا انتظام کیا جائے۔ مزید پڑھیں ...
قیا دت تعلیم القرآن وقف عارضی حضور انور نے کرونا کے حالات کے پیش نظرقیادت تربیت کو ہدایت فرمائی ہے کہ اگر وبائی حالات کی وجہ سے کسی دوسرے علاقے میں وقف عارضی کے پروگرام نہیں بنائے جاسکتے ہوں تو کم از کم اپنےاپنے علاقوں میں بچوں کو قرآن کریم پڑھایں ! وہاں تربیت کی کچھ کلاسیں لے لیں،گھروں میں ایسا پروگرام بنائیں کہ گھروں میں تربیت کر لیں۔ عاملہ کے ممبر ان جتنے ہیں جو مرکزی عاملہ کے بھی اورمقامی عاملہ کے ممبران بھی وہ بھی وقف عارضی کریں۔ حالات درست ہونے پر دورکے علاقوں میں بھی وقف عارضی کروائیں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت شعبہ تربیت حضور انور نےمجلس انصار اللہ بھارت کے ساتھ تاریخی ورچول ملاقات کے موقع پرہدایت فرمائی ہےکہ انصاراپنے گھروں کی نگرانی رکھیں کہ ان کے بیوی بچے باقاعدہ گھروں میں نماز ادا کرتے ہیں کہ نہیں۔ اور اگر لڑکے ہیں تو لڑکوں کی نگرانی رکھیں کہ وہ مسجد میں جہاں تک اجازت ہے جانے کی وہ جاتے ہیں نماز پڑھنے کہ نہیں؟ اب توہرجگہ اجازت ہے۔ لہٰذا باجماعت نمازوں کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں ...
قیادت تربیت نو مبائعین حضور انور نےتربیت نومبائعین سے متعلق ورچول میٹنگ میں ہدایت فرمائی کہ نماز میں سورۃ فاتحہ انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے نومبائعین میں جو غیر مسلم اقوام سے ہیں اُن کو سورہ فاتحہ اوراس کا ترجمہ سکھائیں تاکہ نماز میں وہ پڑھ سکیں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت شعبہ تبلیغ شعبہتبلیغ کومؤثربنانےسے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی نصیحت ہے کہ: ہر مجلس کی CAPACITYکے مطابق ان کو بیعتوں کے ٹارگیٹ دیں ، جب ٹارگیٹ ملے گا توکوشش ہوگی۔ ٹارگیٹ نہیں ہوگا تو کوشش نہیں ہوگی ۔ صرف یہ کہہ دینا کہ کچھ کرو، کچھ کرو، تبلیغ کرو ، تبلیغ کرو، بیعتیں کراؤ،یہ تو کوئی بات نہیں ۔ مزید پڑھیں ...
قیادت شعبہ ایثار و خدمت خلق اپنے ماحول میں غرباء و مصیبت زدگان کی مناسب رنگ میں امداد کی جائے۔ (1) بیماروں کی تیمارداری کی جائے، غریبوں کے لئے ادویات فراہم کی جائیں۔ ہسپتالوں میں جا کر مریضوں میں پھل اور ضروری اشیاء تقسیم کی جائیں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت ذہانت و صحت جسمانی (1) اپنی عمر کے حساب سے انصار کو باقاعدہ سیر و ہلکی ورزش کی تحریک کریں۔ زیادہ سے زیادہ انصار سائیکل چلانے کو ترجیح دیں۔ مزید پڑھیں ...
انصاراللہ صف دوئم سیدنا حضور انور ایدہُ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے مجلس انصار اللہ بھارت کے ساتھ تاریخی ورچول ملاقات میں فرمایا تھا کہ صفِ دوم کے انصار کو خاص طور پہ کہیں کہ سائیکل چلانا آپکے پروگرام کا ایک حصہ ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کے زمانےسے مقرر ہے۔نیزسائیکل کے مقابلہ جات بھی کروانے کی طرف توجہ کرنے کی بھی حضور ایدہُ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے۔ مزید پڑھیں ...
قیادت اشاعت (1) اراکین مجلس انصاراللہ قلمی معاونت کرتےہوئے تعلیمی و تربیتی موضوعات پر رسالہ انصار اللہ کیلئے مضامین بھجوائیں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت تحریک جدید (1) ضلع کی سطح پرنائب ناظم اور مقامی سطح پر منتظم تحریک جدید مقرر کریں۔ مزید پڑھیں ...
قیادت مال حضور انور نےورچول ملاقات کے موقع پر قیادت مال کےکاموں میں بہتری لانے کے سلسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں کو بتائیں کہ مالی قربانی قرآن کریم کا حکم ہے ۔ یہ کوئی ٹیکس نہیں ہے۔...یہ تم نے جو بھی دینا ہے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر دینا ہےاور قرآنی حکم کے ماتحت دینا ہے۔ تو اگر صحیح طریقے سے نرمی سے پیار سے ، سمجھاکے ، حکمت سے ، دانائی سے ، ... پھر موعظۃ الحکمۃ کا استعمال کریں تو آپ کا وعظ کامیاب ہوجائے گا۔ مزید پڑھیں ...