قیادت تجنید
حضور انور نےورچول ملاقات کے موقع پر فرمایاتھاکہ اپنی تجنیدمکمل کریں ،تجنید آئے گی تو شعبہ مال بھی اس پہ کام کرسکتا ہے اور باقی شعبے بھی اس کے مطابق اپنی اسکیمیں بناکے متعلقہ زعماء و ناظمین کو بھجواسکتے ہیں۔
(1) حسب قواعد مجالس اپنی تجنید 31 جنوری تک بالضرور بھجوا دیں۔
(2) جو احباب گذشتہ سال 31 دسمبر تک چالیس سال کی عمر کو پہنچ گئے ہیں اُن کو مجلس انصار اللہ کا رکن بنایا جائے۔
(3) جن مجالس میں انصار کی تعداد دس یا اس سےزیادہ ہے ان میں حزب بندی کریں اور ہر دس انصار پر مشتمل حزب بنا کراس کاایک سائق ضرورمقرر کریں۔
(4)نو مبائعین انصار کو بھی تجنید میں شامل کیا جائے۔