Annual Programme (Lahe Amal) 2024

انصاراللہ صف دوئم

سیدنا حضور انور ایدہُ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے مجلس انصار اللہ بھارت کے ساتھ تاریخی ورچول ملاقات میں فرمایا تھا کہ صفِ دوم کے انصار کو خاص طور پہ کہیں کہ سائیکل چلانا آپکے پروگرام کا ایک حصہ ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کے زمانےسے مقرر ہے۔نیزسائیکل کے مقابلہ جات بھی کروانے کی طرف توجہ کرنے کی بھی حضور ایدہُ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے۔

(1)انصار کی صحت کے پیش نظر ان کو متحرک و فعال رکھنے کے لئے سائیکل کو زیادہ سے زیادہ رواج دیں۔ نیز سائیکل ٹورو پکنک کا انعقاد کریں۔
(2) دوران سال ایک مرتبہ ہفتہ وصیت ضرور منعقد کریں۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر رضاکاروں کی فراہمی کے لئے شروع سال سے صف دوئم کے انصار کو توجہ دلاتے رہیں۔ نیز زیادہ سے زیادہ انصار کو جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے تحریک کریں۔
(3) انصار اپنے اہل و عیال کوبھی اس تحریک میں شامل کریں۔