Annual Programme (Lahe Amal) 2024

قیادت شعبہ عمومی

(1) رپورٹس کو تعداد اور معیار کے اعتبار سے 100 فی صدتک لے جانے کا ٹارگیٹ ہے۔

(2) تمام زعماء اعلیٰ و زعماء مجالس ماہانہ کارگزاری رپورٹس ہر ماہ کی5تاریخ تک اور تمام ناظمین اضلاع ہر ماہ کی 15 تاریخ تک ضرور بھجوایا کریں۔

(3)اَب سیدناحضورانورایدہ اللہ تعالیٰ کےا رشاد کےمطابق انصاراللہ کا موازنہ کاسال بھی جنوری تادسمبرہی ہواکرےگا۔اس امرکوملحوظ رکھیں۔

(4) رپورٹس میں حقائق پر مبنی معین اعداد شمار ہی درج کریں۔

(5) ہر ماہ مجلس عاملہ کے دو اجلاس منعقد ہوں  جن میں سے ایک اجلاس قیام نماز اور تبلیغ کے تعلق سے غورکے لئے ہی ہو۔

(6) ناظمین اضلاع اپنےضلع  میں حسب حالات ہر سہ ماہی میں کم از کم ایک جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کا انعقاد یقینی بنائیں۔

(7)مجالس اپنی سہولت کے مطابق سال کے شروع ہی میں ممبران مجلس عاملہ کا ریفریشرکورس منعقد کرکے مرکزکورپورٹ بھیجیں۔

(8) سائقین کےنظام کو فعال بنایا جائے اورتعلیمی وتربیتی امور کے علاوہ اطلاعات اور تحریکات کے سلسلہ میں بھی اس نظام سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔

(9)سالانہ رپورٹ :۔ مورخہ31 جنوری تک مرکز میں ضرور بھجوائیں۔

اجتماعات

    (1)مقامی/ ضلعی/ علاقائی اجتماعات کا انعقاد حسبِ روایات یقینی بنائیں۔

  (2)  اجتماع کی تاریخ اورتخمینہ بجٹ کی تجاویز بغرض منظوری صدر مجلس انصار اللہ بھارت کو بھجوائیں۔

   (3)مرکزی سالانہ اجتماع میں شرکت کرنےوالےانصارکی فہرست قبل  ازوقت بھجوائیں۔

   (4) ناظمین اضلاع/ زعما اعلیٰ/ اور زعماءکرام  کی مرکزی اجتماع میں شمولیت لازمی ہے۔ انتہائی مجبوری کی صورت میں صدر مجلس سے قبل ازوقت اجازت حاصل کریں۔

مجلس شوریٰ:

 (1)شوریٰ کے ممبران ایک سال تک شوریٰ کے ممبران ہوتےہیں لہذا ممبران مجالس شوریٰ اپنی اپنی مجالس میں حضور انور سے منظور شدہ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی پوری کوشش کریں۔

(2) مجلس شوریٰ مجلس انصار اللہ بھارت کے لئے مجالس اپنی تجاویز یکم ستمبر سے پہلے بھجوائیں۔

(3) اسی طرح منتخب ممبران مجلس شوریٰ کے نام اجتماع سے ایک ماہ قبل بھجوائیں۔

(4) جماعتی شوریٰ کی منظور شدہ سفارشات پر عملدرآمد کوبھی یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں باقاعدہ رپورٹ ارسال کریں۔

(5) گزشتہ 10 سالوں میں مجالس شوریٰ میں پیش ہونے والی تجاویز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً مرکز سے موصول ہونے والے سرکلرزپر تعمیلی کارروائی کی ہر سہ ماہی میں رپورٹ بھجوانے کا بالخصوص اہتمام کریں۔ان رپورٹس میں درج ذیل امور ضرور پیش نظر رکھے جائیں۔

قابل ذکر اموراز منظور شدہ تجاویز مجالس شوریٰ انصار اللہ بھارت

(6)سال میں ایک مرتبہ یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کرنا ہے کیا آپ کے ہاں اس کا انعقاد ہوا ہے؟ اگر ہوا ہے تو کتنے انصار تربیتی کیمپ میں شامل ہوئے؟

(7)کتنے انصار کتب حضرت مسیح موعود کا مطالعہ کرتے ہیں؟

(8)دوران عرصہ کتنے انصار نے حضور کی خدمت میں دُعائیہ خط لکھا ہے؟

(9)خلافت کے عنوان پر سال میں چار مرتبہ سیمینار کا انعقادکرنا ہے۔کیا دوران عرصہ آپ کے ہاں اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا ؟اگر ہوا ہے تو کتنے انصار نے شرکت کی؟

(10)کتنے انصار اخبار‘‘ بدر’’ کے خریدار ہیں؟دوران عرصہ کتنے خریداران کا اضافہ ہوا ہے؟

(11)کیا دوران عرصہ Humanity Day ضلعی سطح پر منعقد ہوا؟

(12)تبلیغ کے حوالہ سے حضرت خلیفۃ المسیح  الرابعؒ کی ہدایات آپ کی مجلس میں موجود ہیں؟دوران عرصہ کتنے انصار نے اس سے استفادہ کیا ہے؟

(13)آپ کے ضلع / مجلس سے کتنے انصار اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں؟ان کےکوائف ورابطہ کی تفاصیل مرکز کو ضروربھجوائیں۔

(14)آپ کے ضلع / مجلس میں کتنے نو مبائعین ہیں؟ان کی تعلیم و تربیت کا کیا انتظام ہے؟کیا یہ نومبائعین جماعتی جلسوں میں شریک ہوتے ہیں؟

(15)کیا دوران عرصه ولکل قوم ها د کی روشنی میں‘ عالمی یوم’ کے مواقع پر پیشوایان مذاہب کے احترام پر مشتمل  پروگرام منعقد ہوئے؟

(16)کیا دوران عرصہ Elderly Day منایا گیا  اگر منایا ہے تو کتنے  افراد شامل ہوئے ہیں؟

(17)کیا اجتماع کے موقع پر خلاصہ خطبہ جمعہ لکھنے پر حوصلہ افزائی  کا  انعام دیا گیا؟

(18) گھروں کا visit کر کے رشتہ ناطہ کا data جمع کریں اوراسکے مطابق احباب کی رہنمائی کریں۔

(19) قابل شادی لڑکے لڑکیوں کی کونسلنگ کریں۔

(20) رشتہ ناطہ کے مسائل پر اجلاس عام منعقد کریں۔

تربیتی کیمپس:

 ناظمین اضلاع مورخہ 15فروری2024ءسےپہلےپہلےنشاندہی کرکے رپورٹ بھجوائیں تاکہ سابق میں  جہاں تربیتی کیمپس منعقد نہیں ہوئے وہاں تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جاسکے۔یہ کیمپس سہولت کے حساب سے ایک روزہ یا دو روزہ ہو سکتے ہیں۔