قیادت شعبہ تعلیم
(1)تمام انصار کو مکمل نماز با ترجمہ یاد ہونا ضروری ہے۔اس کے لئے فرداً فرداً جائزہ لیا جائے اور کمی نظر آنے پر اسے دور کرنے کا انتظام کیا جائے۔
(2) جو انصار قرآن کریم پڑھنا نہ جانتے ہوں اُن کو سکھانے کا انتظام کریں
(3) احادیث رسول اللہ ﷺ کےدُروس میں انصار کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائیں۔جس جگہ ایسے دُروس کا انتظام نہیں وہاں ان کے اجراء کی کارروائی کی جائے۔
(4) مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ:
کتاب ‘‘حضرت مرزا غلام احمدقادیانی ؑاپنی تحریروں کی رو سے’’کے با ب‘‘ وحی، الہام،کشوف ا وررؤیا’’صفحہ نمبر335تا608کل274 صفحات ۔
ہر ماہ کتاب مذکورہ بالاسے قریباً 23 صفحات کامطالعہ کریں۔
ہر دو ماہ میں 46 صفحات پر مشتمل خلاصہ بطرز سوال و جواب مرکز کی طرف سے مجالس کو بھجوایا جائے گا۔ان شاء اللہ
(5) مجالس میں تعلیمی کلاسوں کا انعقاد کروایا جائے۔
(6)جماعتوں میں اُردوپڑھانےاورسکھانےکےخصوصی پروگرام بنائے جائیں اور کلاسز لگائی جائیں۔ماہانہ کارگذاری رپورٹ کے ساتھ اس خصوصی کارگذاری کی رپورٹ شامل کی جائے۔سال رواں میں درج ذیل کتاب پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔
اردو کی کتاب دوم : مرتبہ مولانا محمد حمید کوثر صاحب ( مکمل)
معلمین و مبلغین کرام کے ذریعہ تمام اُردو نہ جاننے والی مجالس میں روازانہ 15 ، 20 منٹ تک اردو کلاسز لگوائی جائیں گی۔ ناظم صاحب ضلع یا زعیم صاحب مجلس اس کی نگرانی کریں گے۔( اڈیشہ،کیرالہ ، تامل ناڈو، آندھرا،بنگال ، آسام، راجستھان وغیرہ )
اردو زبان کے فروغ و ترویج کے سلسلہ میں قیادت تعلیم کی طرف سے اُردو زبان کی اہمیت پر مشتمل سرکلرز بھی وقتاً فوقتا ً مجالس کو بھجوائے جائیں گے ۔
کلاسز کا انعقاد: ماہ اگست میں مذکورہ بالا صوبہ جات میں، 15 روزہ تعلیمی کلاسز کا قیادت تعلیم کے ذریعہ انعقاد کیا جائے گا۔ ان کلاسز میں اراکین انصاراللہ کے مطالعہ میں رکھی گئی کتاب اور اردو زبان سکھانے پر مشتمل کلاسز لگائی جائیں گی۔
کلاسز کے بعد ماہ اگست میں ا س کتاب پر مشتمل امتحان لیا جائےاور اول، دوم و سوم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں ۔
(7) امتحان دینی نصاب:
مرکزی تعلیمی امتحان 19مئی 2024ء میں صد فی صد انصارکو شامل کریں۔
نصاب کی تفصیل درج ذیل ہے۔
(۱لف)قرآن کریم ترجمہ : سورۃ البقرۃ رکوع 6تا10 :30 نمبرات
(ب) کتاب‘‘حضرتمرزا غلام احمدقادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے’’کےباب‘‘وحی، الہام،کشوف ا وررؤیا’’ صفحہ نمبر335تا608
میں سے سوالات: 50 نمبرات
(ج)چالیس جواہر پارے حدیث نمبر11تا20: 10 نمبرات
(د)نماز با ترجمہ: ; 10نمبرات
انعامی مقالہ نویسی(گروپ الف و ب) 2024ء
امسال انعامی مقالہ کے لئے انصار کو دو گروپس میں منقسم کیا گیا ہے ۔
گروپ الف : مبلغین کرام و پوسٹ گریجویٹ انصار
گروپ ب: معلمین کرام و دیگر انصار
مقالہ کے عناوین اور شرائط درج ذیل ہیں:۔
گروپ الف کاعنوان: خلافت: امن کی ضمانت
گروپ ب کاعنوان: احمدیت ہی حقیقی اسلام ہے
اس انعامی مقالہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےدونوں گروپس کے انصا ر کو درج ذیل تفصیل کے مطابق الگ الگ انعامات سے نوازا جائےگا۔
انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اوّل : سند امتیاز اورپانچ ہزار(5000)روپے نقد
دوئم : سند امتیاز اورتین ہزار پانچ صد(3500)روپے نقد
سوئم : سند امتیاز اوردو ہزا ر (2000)روپے نقد
شرائط مقابلہ مقالہ نویسی:
٭ مقالہ کے الفاظ15ہزار سے کم اور20ہزارسے زائد نہ ہوں۔ایسے مقالہ جات مقابلہ میں شامل نہ کئےجائیں گےجن کے الفاظ کی تعداد15ہزارسےکم اور20ہزارسے زائدہوگی۔
٭ مقالہ نگار اپنے الفاظ کی تعداد کو مقالہ کے ٹائٹل صفحہ پر نمایاں طور سے تحریر کریں۔
٭ جن کتب کا حوالہ دیا جائے اُن کے مصنّفین، کتاب کا نام،ایڈیشن، مطبع ، سنِ اشاعت ، جلدو صفحہ نمبردرج کیا جائے۔اور حوالہ جا ت کو درست اور نمایاں طور سے تحریر کیا جائے۔
٭ مقالہ کاغذ کے ایک طرف صاف اورخوشخط تحریر کریں یا کمپوز کریں۔مقالہ کے دائیں طرف حاشیہ ضرور چھوڑیں۔
٭ مقالہ مرکزبھجوانے کی آخری تاریخ 31؍جولائی 2024ء ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے مقالہ جات مقابلہ میں شامل نہ کئے جائیں گے۔
٭ مقالہ نگار پہلے صفحہ پر مقالے کا عنوان، اپنامکمل نام معہ ولدیت، مکمل پوسٹل ایڈریس معہ فون نمبر، اپنی تنظیم اور مجلس کا نام نمایاں طور پر تحریر کریں۔
٭ اس مقابلہ میں مجلس انصارﷲ بھارت کے اراکین ہی شریک ہوسکتے ہیں۔
٭ مجلس انصاراللہ بھارت کے اراکین اپنے مقالہ جات مقامی مجلس کے توسط سے قیادت تعلیم مجلس انصارﷲ بھارت (قادیان) کو بھجوائیں۔
٭مقالہ نویس مقالہ مرکز میں جمع کروانے سے قبل ایک کاپی اپنے پاس رکھ لیں مرکز میں جمع شدہ مقالہ واپس نہیں دیا جائے گا۔
٭مقالہ اُردو ،ہندی ،انگریزی میں لکھا جا سکتا ہے۔
٭مقالہ میں فہرست مضامین ، تعارف، پیش لفظ اور اختتامیہ وغیرہ شامل ہو۔
٭ مقالہ کسی دوسرے مقالہ نگار سے،کسی کتاب یا مضمون سے من وعن نقل نہ کیاگیاہوبلکہ اپنی تحقیق اورمحنت ہو۔اگرکوئی مقالہ ایسا پایاجائےگاتواُسے ردّ کیاجائےگا۔
نوٹ:۔ اب ہر مجلس کے لئے یہ لا زم قرار دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ عنوان پرکم از کم ایک(1) مقالہ ضرور پیش کرے ۔معیار موازنہ مجالس کے مطابق ہر 20 انصارکی کسر پر ایک مقا لہ بھجوانے والی مجالس ہی ملکی موازنہ میں مقالہ کے لئے مقررہ مکمل نمبرات کی حق دار قرارپاسکیں گی۔ ان شاء اللہ
ایم ٹی اے کے پروگراموں سے استفادہ :
لائیو خطبات ، بچوں کی دنیا،سیرت آنحضرت ﷺ اور سیرت مسیح موعودعلیہ السلام اور خلفاء کرام کی سیرت وغیرہ پر مشتمل پروگرامز بچوں اور اراکین انصار کو مجالس میں دکھانے کا انتظام کروایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ناظم ضلع ؍ زعماء مرکز کو رپورٹ دیں گے۔
مقابلہ کوئز اراکین انصار اللہ بھارت:
(1)حضرت مرزا غلام احمدقادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سےکے باب‘‘وحی، الہام، کشوف اوررؤیا’’ کےصفحہ نمبر335تا608میں سے سوالات
( 2)معلومات عامہ 2023-24ء
(3)خطبات حضور انور:27مئی 2022ء،26مئی 2023ء سے سوالات