Annual Programme (Lahe Amal) 2024

قیا دت تعلیم القرآن وقف عارضی

حضور انور نے کرونا کے حالات کے پیش نظرقیادت تربیت کو ہدایت فرمائی ہے کہ اگر وبائی حالات کی وجہ سے کسی دوسرے علاقے میں وقف عارضی کے پروگرام نہیں بنائے جاسکتے ہوں تو کم از کم اپنےاپنے علاقوں میں بچوں کو قرآن کریم پڑھایں ! وہاں تربیت کی کچھ کلاسیں لے لیں،گھروں میں ایسا پروگرام بنائیں کہ گھروں میں تربیت کر لیں۔ عاملہ کے ممبر ان جتنے ہیں جو مرکزی عاملہ کے بھی اورمقامی عاملہ کے ممبران بھی وہ بھی وقف عارضی کریں۔ حالات درست ہونے پر دورکے علاقوں میں بھی وقف عارضی کروائیں۔

  • قرآ ن مجید ناظرہ نہ جاننے والے انصار کی فہرست تیار کروائیں اوران کو قرآن کریم ناظرہ سکھانے کے لئے کلاسز کا اہتمام کریں۔
  • جو ناظرہ جانتے ہیں اُ ن کو ترجمہ و تفسیر سکھانے کا اہتمام کیا جائے۔
  • زیادہ سے زیادہ انصارکی تعلیم القرآن کلاسوں میں شمولیت یقینی بنائیں۔
  • وقف عارضی کابڑا مقصد یہ ہے کہ رضا کارانہ طور پر اپنے خرچ پر مختلف جماعتوں میں جاکر قرآن کریم سکھانے کی کلاسز کو منظم کرناہے۔اس مقصد کے لئے سال میں دو ہفتہ سے چھ ہفتہ تک کا عرصہ خدمت دین کی غرض سے وقف عارضی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے کی انصار کو ترغیب دلائیں۔