Annual Programme (Lahe Amal) 2024

قیادت شعبہ تربیت

حضور انور نےمجلس انصار اللہ بھارت کے ساتھ تاریخی ورچول ملاقات کے موقع پرہدایت فرمائی ہےکہ انصاراپنے گھروں کی نگرانی رکھیں کہ ان کے بیوی بچے باقاعدہ گھروں میں نماز ادا کرتے ہیں کہ نہیں۔ اور اگر لڑکے ہیں تو لڑکوں کی نگرانی رکھیں کہ وہ مسجد میں جہاں تک اجازت ہے جانے کی وہ جاتے ہیں نماز پڑھنے کہ نہیں؟ اب توہرجگہ اجازت ہے۔ لہٰذا باجماعت نمازوں کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

حضور انور نے فرمایا  :  اسی طرح  تربیت میں یہ بھی مدنظر رکھیں کہ انصار میں بھی جاکے یہ رجحان پیدا  ہوگیا ہے کہ گھروں میں لڑائیاں بہت ہوتی ہیں۔ تو انصار کی یہ تربیت بھی کریں کہ ذرا  بیویوں سے حسن سلوک کیا کریں ۔فرمایا  :  پہلے تو عاملہ والے حسن سلوک کیا کریں پھر باقی لوگوں سے بھی حسن سلوک کروائیں ہر سطح پہ۔

(1)ہر ماہ کم از کم ایک تربیتی اجلاس عام ضرور منعقد کیاجائے۔ اس کے لئے ہر ماہ قیادت تربیت کی جانب سے بھجوائے جارہے تربیتی مواد سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

(2)ہر ماہ ایک مرتبہ باجماعت نمازِ تہجد کا اہتمام کروائیں۔

(3)ایم ٹی اے سے بھرپور استفادہ کریں۔خطبہ جمعہ اور خطابات حضور انور تمام انصار خصوصاً عہدیداران مساجد اور نماز سینٹر میں حاضر ہو کر سننےکی کوشش کریں۔

(4)اخبار بدر کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔اللہ کے فضل سے اخبار بدر اردو کے علاوہ مختلف علاقائی زبانوں میں ہر ہفتہ شائع ہو رہا ہے۔زیادہ سے زیادہ انصار کواس طرف متوجہ کرنےاورمطالعہ کی عادت ڈالنے کے لئے سیمینار یا ڈسکشن پروگرامز منعقد کئے جائیں۔

(5)ہر ناصر ہر ماہ کم از کم ایک دعائیہ خط سیدنا حضور انور کو ضرور لکھےاس امر کی باربار تلقین کی جائے۔

(6)انصار میں اس امر کی اہمیت کااحساس جگائیں کہ وہ خوداپنےنیک عملی نمونے قائم کریں۔ واقفین نو کی تربیت کے لئے عملی نمونہ بنیں۔

(7) دوران سال دو ہفتہ تربیت منائیں۔

(8)جماعتی تقریبات مثلاًجلسہ سیرت النبیﷺ، یوم مسیح موعودؑ ،یوم مصلح موعودؓ اور یوم خلافت کے موقعہ پرانصارکی بھر پور شرکت یقینی بنائیں۔

 (9)حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبات کی روشنی میں تیار کردہ کتابچہ ‘اصلاح اعمال کے متعلق زریں نصائح’ہر ناصر بار بار پڑھے اور اجلاسات اور میٹنگز میں اس کے اقتباسات پڑھ کر سنائے جائیں۔