قیادت تربیت نو مبائعین
حضور انور نےتربیت نومبائعین سے متعلق ورچول میٹنگ میں ہدایت فرمائی کہ نماز میں سورۃ فاتحہ انتہائی ضروری ہے۔ اس لئے نومبائعین میں جو غیر مسلم اقوام سے ہیں اُن کو سورہ فاتحہ اوراس کا ترجمہ سکھائیں تاکہ نماز میں وہ پڑھ سکیں۔
بہت سارے مسلمان بھی ایسے ہیں کہ ان کو کلمہ شاید آتا ہو مشکل سے سورہ فاتحہ بھی نہیں آتی، نماز بھی نہیں آتی خاص طور پر دیہاتوں میں رہنے والوں کی تربیت کے پروگرام بنائیں ، ان کو جماعتی نظام کا پتا ہونا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کا پتا ہونا چاہئے ۔ خلافت کا نظام، یہ چیزیں بھی اُن کو پتا ہوناچاہیئےتاکہ وہ آہستہ آہستہ اس نظام کا حصہ بنیں ، پھر کچھ نہ کچھ مالی قربانی کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کریں اُن کو، اگر باقاعدہ نہیں ہیں تو چاہے وہ وقف جدید میں ہوں، تحریک جدید میں ہوں اس طرح پھر وہ مین اسٹریم میں شامل ہوجائیں گے۔
(1) نومبائعین کو نماز با جماعت اور دیگر قرآنی احکامات کا پابند بنایا جائے۔
(2) نو مبائعین کا خلیفۃ المسیح سے رابطہ اور تعلق پیدا کیا جائے۔ اس غرض سے خصوصاً M.T.A سُنوانے کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ان سےدعائیہ خطوط لکھوائیں ۔
(3) نو مبائعین کو تجنید میں شامل کیا جائے نیز مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی جائے۔
(4) نومبائعین کی تعلیمی و تربیتی کلاسز کا بھی انعقاد کیا جائے۔