Annual Programme (Lahe Amal) 2024

قیادت شعبہ تبلیغ

شعبہتبلیغ کومؤثربنانےسے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی نصیحت ہے کہ: ہر مجلس کی CAPACITYکے مطابق ان کو بیعتوں کے ٹارگیٹ دیں ، جب ٹارگیٹ ملے گا توکوشش ہوگی۔ ٹارگیٹ نہیں ہوگا تو کوشش نہیں ہوگی ۔ صرف یہ کہہ دینا کہ کچھ کرو، کچھ کرو، تبلیغ کرو ، تبلیغ کرو، بیعتیں کراؤ،یہ تو کوئی بات نہیں ۔

نیز فرمایا:‘‘پرانے طریق پربس کام ہو رہاہےہونے دو،اس کو چلنے دو، یہ والی با ت  نہیں ہے ۔ تھوڑا سا  جوش اور ولولہ پیدا کریں اور کاموں میں جدت پیدا کریں اور نئے رستے نکالیں کہ کس طرح ہم زیادہ سے زیادہ بیعتیں کروا سکتے ہیں  اور کس طرح نئے طریقے ایجادکئے جا سکتے ہیں بیعتیں کروانے کے۔’’

(1)مذکورہ بالا ہدایت کی روشنی میں  مرکز سے موصول ہونے والے بیعتوں کے ٹارگیٹ کو پوراکرنے کے لئے پروگرام بنائیں اور دعاؤں کے ساتھ اس ٹارگیٹ کی تکمیل کے لئے انصار کو مسلسل توجہ دلاتے رہیں۔

( 2) علاقہ ،ضلع ،زعامت علیاء، مجلس اور حلقہ کی سطح پر کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے۔

(3) تبلیغی کمیٹی کے اجلاسات  ہر ماہ ،باقاعدگی کے ساتھ منعقدکریں اور اس کی سفارشات پر عملدرآمدسے متعلق  مجلس عاملہ جائزہ لے۔

(4) مرکز سے موصولہ لیف لیٹس کی تقسیم ہدایات کے مطابق کی جائے ۔ لیف لیٹ کی تقسیم کی رپورٹ  بروقت  دفتر انصار اللہ میں بھجوائیں۔

(5)  دعوت الی اللہ کے جہاد میں زیادہ سے زیادہ انصار کو شامل کیا جائے۔

(6) سال میں کم از کم ایک بار ضلع کی سطح پر جملہ عہدیداران شعبہ تبلیغ اور تبلیغی کمیٹیز نیز داعین الی اللہ کا ریفریشر کورس ضرور منعقد کریں۔

(7) بزم ارشاد کے تحت انصار کے گاہے بگاہے اجلاسات منعقد کئے جائیں۔

(8) سال میں کم از کم چار بار یوم تبلیغ  منعقدکرنے کی کوشش کریں۔

(9) ایم ٹی اے اور جدید ایجادات سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔ سیدنا حضور انور کے خطبات،خطابات ودیگرمواقع کی نصائح پر مشتمل کلپس لوگوں کو دکھائے جائیں۔

(10)  شعبہ نور الاسلام کی طرف سے دعوت الی اللہ کے لئے Twitter Campaign چلائی جاتی ہے اس میں زیادہ سے زیادہ انصار شامل ہوں۔

(11) داعیان الی اللہ انصار کی فہرست بناکرمرکز بھجوائیں اور ان  کی ٹریننگ اوران کے علم میں اضافہ کی غرض سے پروگرامز بنائیں۔

(12)  کتاب نبیوں کا سردار( لائف آف محمدﷺ) اور حضور انور ایدہ اللہ کی کتاب ‘عالمی بحران اور امن کی راہ’( ورلڈ کرائسس اینڈ پاتھ وے ٹو پیس) کو موزوں احباب کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے میں انصار تعاون کریں۔

(13)بُک سٹالز لگائے جائیں۔ او رجماعتی طور پرمنعقد ہونے والے بُک سٹالز اور بُک فئیرز میں زیادہ سے زیادہ انصار شامل ہوں۔

(14) تبلیغ کے حوالہ سے مجلس شوریٰ مجلس انصار اللہ بھارت 2019ء کے موقع پر سیدنا حضور انور ایدہ اللہ سے منظور شدہ تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

(15)  سال میں تین تبلیغی جلسوں کا اہتمام  کرنے کی کوشش کریں  ا ور زیر تبلیغ احباب کو خاص طور پر مدعو کریں۔