Annual Programme (Lahe Amal) 2024

قیادت شعبہ ایثار و خدمت خلق

اپنے ماحول میں غرباء و مصیبت زدگان کی مناسب رنگ میں امداد کی جائے۔ (1) بیماروں کی تیمارداری کی جائے، غریبوں کے لئے ادویات فراہم کی جائیں۔ ہسپتالوں میں جا کر مریضوں میں پھل اور ضروری اشیاء تقسیم کی جائیں۔

  • صف دوئم کے انصار کا بلڈ ٹیسٹ کروا کر عطیہ خون کے لئے انصار کو تیار کیا جائے۔
  • انصار کوفرسٹ ایڈ کی بنیادی تربیت دی جائے۔
  • موزوں مقامات پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔
  • مساجد و محلوں کی صفائی کے لئے اجتماعی وقار عمل کیا جائے۔ ہر سال کم از کم ایک اجتماعی مثالی وقارعمل ضرورکیا جائے۔
  • موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے شجر کاری کےپروگرامزضرور منعقد کئےجائیں ۔
  • یتامیٰ کی فہرست بناکر حسب توفیق عیدین یاکسی اورمناسب موقع پرمقامی طور پر ان کی کچھ امداد کریں۔ ایسی فہرست دفتر مجلس انصاراللہ بھارت کوبھی ارسال کریں ۔

نوٹ:۔ UNICEF کے مطابق 18سال سے کم عمرکے ایسے بچے بچیاں یتامیٰ کے زمرہ میں شامل ہوتے ہیں جن کی والدہ یا والد وفات پاچکےہوں۔

8) سال میں کم از کم  ایک مرتبہ نئے یاقابل استعمال کپڑے اورکمبل تقسیم کرنےکاپر وگرام رکھیں۔مقامی زعیم مجلس انصاراللہ اپنی مجلس میں باقاعدہ اعلان کرکے نئے یاقابل استعمال کپڑے اور کمبل ایگ جگہ جمع کرکے غرباء یاضرورت مندافراد میں اجتماعی طورپر تقسیم کروائیں۔